چین میں ایک اپارٹمنٹ میں گیس لیکیج اور آتشزدگی ، 8افراد جھلس کر ہلاک

جنوبی ایشیا

 

بیجنگ (آن لائن) چین میں ایک اپارٹمنٹ میں گیس لیکیج اور آتشزدگی کے باعث آٹھ افراد جھلس کر ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ سانحہ صوبہ جیلائن میں اسوقت پیش آیا جب ایک دو منزلہ عمارت کے ایک اپارٹمنٹ میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی آتشزدگی کے نتیجے میں آٹھ افراد جھلس کر ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے