افغانستان ، طالبان کے حملے میں 5 بنک ملازمین ہلاک

جنوبی ایشیا

کابل(آن لائن) افغانستان میں طالبان کے حملے میں پانچ بنک ملازمین ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ہرات کے سرحدی ٹاﺅن شپ اسلام آباد قالا میں طالبان نے مرکزی بنک ملازمین پر اچانک اس وقت دھاوا بول دیا جب وہ گھروں کے لئے روانہ تھے ۔ حملے میں تمام پانچ ملازمین موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ افغان وزرات داخلہ کے ترجمان طارق آئریان نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے اسے سنگین اقدام قرار دیا ہے ۔ تاہم طالبان کی جانب سے حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے