کچھ بھی ناممکن نہیں، ورلڈکپ ٹرافی جیت کرلائیں گے :سرفراز احمد

کھیل

قومی کپتان سرفراز احمد کی آنکھوں میں ورلڈ کپ ٹرافی چومنے کا خواب جگمگانے لگا جن کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں کچھ بھی ناممکن نہیں اور انہیں ایسے پلیئرز کی خدمات حاصل ہیں جو اچانک ہی پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کو ورلڈ چیمپئن کا خطاب دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ورلڈ کپ میں ذاتی کارکردگی بھی اہم ہوگی تاہم نوجوان کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے جو دنیا کی بڑی ٹیموں کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرا چکے اور میگا ایونٹ میں بھی مایوس نہیں کریں گے اور اپنے آئیڈیل پلیئر عمران خان کی طرح وہ بھی ورلڈ کپ ٹرافی جیت کر پاکستان لائیں گے۔ پی ایس ایل سیزن چار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ انٹر نیشنل لیول کا ایونٹ بن چکا ہے جس میں امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی زیادہ تعداد میں حصہ لیں گے۔ یو اے ای کی کنڈیشنز سازگار ہیں جن میں ہر ٹیم کے پاس کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہو گا تاہم اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوانے کی بھرپور کوشش کریں گے کیونکہ ماضی میں جیت کے قریب پہنچ کر وہ ٹرافی سے محروم رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے