باکسر عامر خان20 اپریل کو باکسر ٹیرینس کرافورڈ کے خلاف رنگ میں اتریں گے

کھیل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان20 اپریل کو امریکا میں میزبان ملک کے باکسر ٹیرینس کرافورڈ کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان ٹریننگ کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کو بھی بہتر بنانے میں مصروف ہے انہوں نے اپنی ٹریننگ اورفٹنس ایکسرسائز کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ۔ عامر خان کے حریف 31 سالہ کرافورڈ اپنی کیٹیگری میں دنیا کے تین بہترین باکسرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عامر خان ایک ، بہترین ، مشکل اور وسیع تجربہ رکھنے والے باکسر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے