”جاؤ! تم بھی کیا یاد کرو گے۔۔۔“ پی سی بی نے محمد حفیظ کو بڑی خوشخبری سنا دی

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں راجشاہی ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور لیگ کھیلنے کیلئے 3 جنوری کو ڈھاکہ روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ فروری میں شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے