عمر ایوب کے کاغذات منظور، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

پاکستان

ایبٹ آباد: الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے این اے 18 ہری پور سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹربیونل نے پٹیشن دائر کی تھی

الیکشن ٹربیونل نے این اے 18 سے عمر ایوب پر اعتراض کرنے والے بابر نواز کی درخواست پر سماعت کی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف اپنے اعتراضات واپس لے لیے۔
الیکشن ٹربیونل نے اعتراضات واپس لینے کے بعد دونوں امیدواروں کو این اے 18 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ان کے کاغذات منظور کرلیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے