پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا، فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا ،پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر ہے۔گرین شرٹس کی قیادت شعیب ملک کریں گے۔

کپتان شعیب ملک اور فاف ڈوپلیسی دونوں ہی سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

سیریز کا فیصلہ کن میچ شام 4بجے شروع ہو گا۔

علاوہ ازیں کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب کا انعقاد ہوا،جس میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور پاکستان کے شعیب ملک نے ٹرافی کےساتھ تصویر بنائی۔

شعیب ملک کہتے ہیں ورلڈکپ سے پہلے پی سی بی تمام ممکنہ کھلاڑیوں کو آزمانے کی کوشش کررہا ہے، دورہ جنوبی افریقا نوجوان کرکٹرز کے لیے خود کو تیار کرنے کا اچھا موقع ثابت ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے