جماعت اسلامی صرف باتیں کرنے میں جیت سکتی ہے: مرتضیٰ وہاب

پاکستان

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن میں نہیں صرف اور صرف باتیں کرنے میں جیت سکتی ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا فرئیر ہال میں چوتھے میری گولڈ فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مختلف رنگوں کے ایک لاکھ سے زائد پھول دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کو سرسبز و شاداب بنانا چاہتے ہیں، میری خواہش ہے کہ پورا شہر سر سبز و شاداب ہو ۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا شہر بہت اچھا ہے اس کی مثبت چیزوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، سفاری پارک میں نئے جانور متعارف کروانے رہے ہیں، گزشتہ دنوں سفاری پارک میں ڈائنو پارک اور زپ لائن کا افتتاح کیا،کراچی چڑیا گھر میں3 ماہ میں بٹر فلائی گارڈن کو فعال کر دیا جائے گا، اپنے اور بچوں کے مستقبل کی خاطر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ باتیں کرنے والے کرتے رہیں ہم اپنا کام جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی صرف اور صرف باتیں کرنے میں جیت سکتی ہے، میں آج کہتا ہوں فرئیر ہال کی عمارت بھی جماعت اسلامی نے بنائی تھی، بلا کسی قسم کی توڑ تاڑ کے لیے نہیں ہونا چاہیے، لیول پلیئنگ فیلڈ ہر سیاسی جماعت کو ملنی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران میئر کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اس شہر کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، شہر میں نئی بسیں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کےمسائل حل کرنے کیلئے آگئی ہیں، فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کافی متحرک ہے ان کی سالانہ کارکردگی اچھی رہی، سندھ حکومت نے اس شہر کو گزشتہ روز 3 اسنارکل دی ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے کے ایم سی کی انکم 58 کروڑ روپے تھی جو اب ایک ارب سے زائد ہو چکی ہے، گزشتہ دنوں 24 کروڑ کی ریکوری کے ایم سی نے کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے