لاہور پولیس کا ٹیکسی سروس کے مینیجر پر تشدد

پاکستان

لاہور پولیس نے مسافروں کا ڈیٹا شیئر نہ کرنے پر آن لائن ٹیکسی سروس کے مینیجر کو بری طرح زد وکوب کرتے ہوئے سرِ عام تشدد کا نشانہ بنایااور گھسیٹتے ہوئے پولیس موبائل میں ڈال کر تھانےلے گئے۔

مناواں میں پیش آئے واقعے کی تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کچھ مسافروں کا ڈیٹا مانگ رہے تھے۔

ٹیکسی سروس کے مینیجر نے پولیس کو اس کے لیے تحریری درخواست دینے کو کہا، اس بات کو پولیس اہلکاروں نے اپنی توہین سمجھا۔

جواب میں پولیس نے مینیجر کو نہ صرف سرِ عام تشدد کانشانہ بنایا بلکہ گھسیٹتے ہوئے تھانے بھی لے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمپنی مینیجرسے صلح ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے