اسکولوں کے خلاف انیل کپور کی طرح کارروائی کروں گا، وزیر تعلیم سندھ

پاکستان

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف انوکھے انداز میں کارروائی کا عندیہ دے دیا ۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ فلم ’’نائیک‘‘ میں ادا کیے گئے انیل کپور کے کردار کے مداح نکلے،اسی انداز میں اسکولوں کے خلاف کا رروائی کریں گے ۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نےکہا کہ جو  اسکول سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق فیسوں میں کمی نہیں کرے گا، اس کے خلاف میڈیا کے ہمراہ انیل کپور اسٹائل میں جاکر اسکول کے خلاف کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کو فیس کم کرنے کے حکم کی تحریری کاپی نہیں ملی ہے، جیسے ہی کاپی ملی تو میری کمٹمنٹ ہے کہ نوٹیفکیشن نکال کر میڈیا کے ساتھ جا کر سب کے سامنے قانون نہ ماننے والے اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے