امریکااور چین کے تجارتی مذاکرات بیجنگ میں پیر سے شروع ہونگے

دنیا کاروبار

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی دور کرنے کے لیے مذاکرات بیجنگ میں 7اور 8کو ہونگے۔اس حوالے سے چینی وزارت تجارت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی سرکاری وفد اگلےہفتے چین کادورہ کرےگا، امریکی سرکاری وفدکی سربراہی ڈپٹی ٹریڈسیکریٹری جیفری گیرش کرینگے۔

یہ امریکی وفد، صدر ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کےدرمیان جی ٹوئنٹی کے دوران ہونے والے عارضی طور پر تجارتی جنگ بند کرنے کے معاملےپراتفاق رائے کےنفاذپرگفتگوکریگا۔جس میں امریکا اور چین نے ایک دوسرے کی درآمدات پر عائد ٹیرف میں اضافے کو معطل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے