پنجاب اسمبلی اجلاس دوبارہ طلب کرنے کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

پاکستان

صوبائی حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرنے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی، مریم نواز کی منظوری کے بعد آج ہی سمری گورنر پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔

نگران حکومت کے 4 ماہ کیلئے منظور بجٹ کی آخری تاریخ 29 فروری ہے، طلب کردہ اجلاس میں بجٹ سمیت دیگرامور زیربحث لائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسمبلی اجلاس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے