پاکستانی ہیرواسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی کا ماضی سچ ہوگیا

پاکستان

بھارتی طیاروں کومارگرانے والے قومی ہیرواسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی قوم کیآنکھ کا تارا توبن چکے ہیں تاہم ان کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے ماضی میں ایک ویڈیومیں بھی کام کیا تھا جس کا کردارتین سال بعد سچ ہوگیا۔پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کومارگرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قومی ہیروبن چکے ہیں۔ لوگ ان کے جرات مندانہ اقدام اوربہادری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے تین سال قبل پاک فضائیہ کی ایک میوزک ویڈیو ”فضاو¿ں کے محافظ“ میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا۔یہ انکشاف پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال نے اپنے سوشل میڈٰیا اکاو¿نٹ میں کیا ہے جس میں انہوں نے حسن صدیقی کی ویڈیو کلپ شیئر کی اورلکھا۔ ا?ج مجھے میرا ایک گانا ”فضاو¿ں کے محافظ“ یاد آگیا جس میں اسکواڈرن لیڈرحسن نے پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا اوربھارتی طیاروں کومارگرایا تھا جس طرح انہوں نے اب کیا ہے۔ویڈیو کے شروع میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پورے جوش اور ولولے سے طیارے میں سوارہوکربھارتی طیاروں کو مارگراتے ہیں۔ ان کے اس کارنامے پران کے ساتھی جوان انہیں سراہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے