کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے متعلق عذرداری کی درخواستیں مسترد

پاکستان

الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے متعلق عذرداری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 237 سے امیدوار ظہور الدین، این اے 239 سے محمد یاسر اور این اے 241 سے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔

الیکشن کمیشن نے تینوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی ان تینوں نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے