سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پرانتخابات کے شیڈول کا اعلان

پاکستان

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 6 خالی جنرل نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

شیڈول کے مطابق سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 خالی نشستوں پر پولنگ 14 مارچ کو ہوگی ، اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی3 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے سکروٹنی 5مارچ کو ہوگی، امیدوار 10مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ14مارچ کو صبح نو سے شام چار بجے تک ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے