ملک کوون یونٹ کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے :بلاول ، مشکل حالات سے گھبرانے والے نہیں :زرداری

پاکستان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ملک ون یونٹ کی طرف دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے جبکہ آصف زرداری کاکہناہے کہ موجدہ وقت کو مشکل نہیں سمجھتا ،مشکل حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ موجودہ وقت کو مشکل نہیں سمجھتا ،مشکل وقت وہ تھا جب بے نظیر کوشہید کیاگیا، ہم مشکل حالات سے گبھرانے والے نہیں ہیں ، سی ای سی کے اجلاس میں نئی حکمت عملی تشکیل دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں ، ہم مشکل حالات سے ہمیشہ مضبوط ہوکر ابھرتے ہیں۔

اس موقع پر چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ملک کوون یونٹ کی طرف دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے ، صوبائی حکومت کو فنڈز نہیں دیئے جارہے ، کالاباغ ڈیم کی حمایت میں بھی مہم چلائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ 27دسمبر کوعوام گڑ ھی خدا بخش میں سازشی عناصر کوشکست دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے ملک کو 1973کا آئین دیااور ہم نے 18ویں ترمیم کے ذریعے 1973کے آئین کو حقیقی شکل دی ، 18ویں ترمیم کے معاملے پر کسی مصلحت کاشکار نہیں ہونگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے