شہباز شریف کا ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا اقدام چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان

 

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نام ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وہ آئندہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی تھی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے