کراچی میں آج ایک اور اسکول وین جل گئی

پاکستان

کراچی میں اسکول وینوں میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی ایک اسکول کی وین میں آگ لگ گئی تھی ، آج ایک اور اسکول کی وین میں آگ لگ گئی۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کی طاہر ولا چورنگی پر سے گزرنے والی ایک اسکول وین میں آج آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں آگ بجھانے کے دوران ڈرائیور جھلس گیا۔

پولیس کے مطابق وین میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا ہے، جبکہ گاڑی میں موجود بچوں کو فوری نکال لیا گیا، بچے آگ سے جلنے سے محفوظ رہے ہیں۔

آگ لگنے کی وجہ سے اسکول وین مکمل طور پر جل گئی ہے، جبکہ زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول وین میں گیس کا سلنڈر لگا ہوا تھا، البتہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے