یکم جولائی سے جنوبی پنجاب کا انتظامی سیکرٹریٹ کام شروع کردے گا: تحریک انصاف

پاکستان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت نے یکم جولائی 2019 سے جنوبی پنجاب کا انتظامی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب کے2آئی جی اور2چیف سیکرٹری ہوں گے ۔ جنوبی پنجاب کاچیف سیکرٹری اورآئی جی علیحدہ ہوگا۔ یکم جولائی سے جنوبی پنجاب کا انتظامی سیکرٹریٹ کام کرنا شروع کردے گا۔ جنوبی پنجاب کاترقیاتی بجٹ بھی علیحدہ ہوگا۔

تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کو ایک مکمل اور بااختیار صوبے کی حیثیت دینے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ حکومت کا موقف ہے چونکہ ان کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں ہے اس لیے وہ علیحدہ صوبہ بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، اگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں گی تو صوبہ علیحدہ بن جائے گا بصورت دیگر ابتدائی طور پر جنوبی پنجاب کا علیحدہ انتظامی سیکرٹریٹ قائم کردیا جائے گا جس کا آج (جمعہ کو) اعلان کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے