سرفراز احمد پاکستان کو ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں، شاہدآفریدی

کھیل

پی ایس ایل فور میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور وہ پاکستان کو عالمی کپ جتوا سکتے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں منیحر ندیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ دو سال سے کرکٹ نہ کھیلنے کے سبب میری خواہش تھی کہ اپنے شہر کراچی میں کھیلوں،اپنے شہر میں اپنے لوگوں کے سامنے کھیلوں جہاں میں پلا اور بڑا ہوا، پی ایس ایل فور کے لاہور سے کراچی میچز منتقل ہونے کے سبب میری خواہش پوری ہوگئی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمار ا شہر اور ملک کرکٹ کو مس کر رہا ہےتاہم اب لیگ اور اس کے کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ لوٹ آئی ہے، غیر ملکی کرکٹرز کا پاکستان آنا بھی دنیا کے لیے اچھا پیغام ہے کہ ہم کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، پی ایس ایل میں تین فرنچائز کے ساتھ منسلک رہنے کا تجربہ کافی خوشگوار رہا اور مجھے بہت مزا آیا، اگلے برس کا معلوم نہیں کہ کس کے ساتھ کھیلوں گا۔آل راو¿نڈر کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان منتقل ہو جانی چاہیے، لیگ کے مقابلے ایک یا دو شہروں نہیں بلکہ ان سب شہروں میں ہوں جہاں کرکٹ کے گراونڈز ہیں، سب کا حق ہے کہ وہ کرکٹ کو انحوائے کریں، رواں پی ایس ایل میں کئی اچھے کھلاڑی نظر آئے لیکن پائےکے بیٹسمینوںکا فقدان لگا،میرا زاتی خیال ہے کہ نئے لڑکوں کو زرا جلدی موقعہ مل رہا ہے،جنید خان اور وہاب ریاض جیسے سینئرز کی موجودگی میں نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا حانا چاہیے۔آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد اچھا قائد ہے، اسے کھیلتے رہنا چا ہیے، ہم سب مل کر اسے سپورٹ کریں، وہ 22 کروڑ عوام کا کپتان ہے، اگر اسے رضا مندی کےبغیر آرام دیا گیا ہے تو میرے لیے سرپرائز ہے،مضبوط ٹیم کے خلاف ایک ساتھ چھ کھلاڑیوں کو ریسٹ نہیں دینا چاہیے تھا، دورہ انگلینڈ میں پاکستان کو پیس بولنگ میں دشواری رہے گی، پاکستان ہمیشہ اپنی ٹاپ آرڈر بیٹنگ پر انحصار کرتا ہے، پی ایس ایل میں اب کوئٹہ گیلیڈیٹر کے ساتھ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے