پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

کھیل

 

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی کے 204 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، زلمی کی نپی تلی بولنگ کے سامنے کنگز کے بیٹسمین بر±ی طرح ناکام ہوئے اور 8 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، انگرم نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے جب کہ بابر اعظم 13 اور عماد وسیم 30 رنز بنا سکے، منرو صفر، لیونگسٹن 6، افتخار احمد 4، ڈنک 6، سہیل خان، محمد عامر اور عمر خان صفر صفر پر آو¿ٹ ہوئے، عثمان شنواری بغیر کوئی کھاتہ کھولے ناٹآو¿ٹ رہے۔زلمی کی جانب سے حسن علی نے 3، سمن گل، ملز اور وہاب ریاض نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کامران اکمل اور امام الحق کے137 رنز کے اوپننگ اسٹینڈ کی بدولت زلمی بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئی، ان کے سوا کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔کامران اکمل 86 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جب کہ امام الحق نے 59 رنز کی باری کھیلی، پولارڈ 12، ڈاو¿سن 9 ، سیمی 5، وہاب ریاض 11 اور حسن علی ایک رن بنا کرآو¿ٹ ہوئے، صہیب مقصود 12 رنز بنا کر ناٹآو¿ٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 3، منرو نے 2 اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے