بھارتی دعویٰ افواہوں پر مبنی لیکن پاکستان جواب ضرور دیگا: عالمی میڈیا

پاکستان

امریکی میڈیا کے مطابق مغربی سکیورٹی حکام نے بھارتی دعوے پر شکوک وشبہات کا اظہار کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جو دعویٰ بھارت کر رہا ہے، ان ٹریننگ کیمپس کا پاکستان میں کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ حملے میں کتنا نقصان ہوا؟ یہ وضاحت بھی بھارتی وزارت خارجہ نے نہیں کی۔برطانی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ بھارتی دعویٰ افواہوں پر مبنی ہے لیکن پاکستان کی جانب سے جواب دینا بعد ازقیاس نہیں ہے۔ جواب کیسے اور کہاں دیا جائے گاَ یہ صرف پاکستان جانتا ہے۔برطانوی دفاعی تجزیہ نگار کے مطابق صورتحال کافی خطرناک ہے، یہ معاملہ اس پر ختم نہیں ہوگا۔ پہلے امریکا ثالثی کرتا تھا، اب ثالثی کے لیے کوئی موجود نہیں ہے۔ نریندر مودی انتخابات سے پہلے پاکستان کے خلاف کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں۔برطانوی اخبار دا گارجیئن نے بھی بھارتی دعوے کو افواہ اور بڑھک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مبالغہ آرائی پر مبنی دعوے پر یقین کرنا بہت مشکل ہے۔ سرجیکل سٹرائیک نہایت ٹیکنیکل معاملہ ہوتا ہے جس میں شواہد کو چھپانا ممکن نہیں، بھارت اپنے دعوے میں کوئی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے