بھارت کو اینٹ کا جواب پتھرسے دینا ہوگا، پرویز مشرف

پاکستان

سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی دراندازی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو جواب دینے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی، اینٹ کا جواب پتھرسے دینا ہوگا۔سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالمی سطح پر بھارت کو بے نقاب کرے۔ نریندر مودی اپنی عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے، اسے الیکشن میں شکست نظر آ رہی ہے، شکست کی وجہ سے نریندر مودی ایسے حربے استعمال کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ممبئی اور پلوامہ جیسے حملے بھارت خود کراتا ہے، حملوں کے بعد بھارت الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے، یہ بھارت کی عادت ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ پاک فضائیہ کا رسپانس ٹائم بہترین ہے تاہم فوج کو جواب دینے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی، اینٹ کا جواب پتھرسے دینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے