مقبوضہ کشمیر میں بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک

جنوبی ایشیا

لائن آف کنٹرول کے قریب راجوڑی سیکٹر پر بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں لائن آف کنٹرول کے قریب نوشیرہ سیکٹر پر بھارتی فوج کا میجر اور ایک سپاہی زمین میں دبائے گئے بارودی مواد کی زد میں آگئے جب وہ وہاں گشت کررہے تھے۔بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل آنند کا کہنا ہے کہ بارودی مواد تازہ کھدی ہوئی زمین میں چھپایا گیا، اور واقعے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے