بھارت نے حریت رہنماوں کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی

جنوبی ایشیا

 

پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے کشمیری حریت رہنماو¿ں کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ نے حریت رہنماوں کی سیکیورٹی واپس لینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق حریت رہنماوں میرواعظ عمرفاروق، عبدالغنی بھٹ، بلال لون، ہاشم قریشی اورشبیرشاہ کودی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے اوران رہنماو¿ں کو مہیاکی گئی سرکاری سہولتیں بھی فوراً واپس لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت کی طرف سے یہ اقدام پلوامہ حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔سیکیورٹی اور گاڑیوں کی واپسی سے متعلق آل پارٹیز حریت کانفرنس (میر واعظ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ قیادت کو کبھی بھی کٹھ پتلی انتظامیہ کی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں رہی، حریت رہنما کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں ملنے والی سیکیورٹی اور گاڑیاں واپس لے لی جائیں۔دوسری طرف بھارتی ریاستوں اور جموں میں ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا گیا ہے۔ کشمیریوں کی املاک، گاڑیوں اور کاروبار کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔ جس کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے