کچھ لوگوں کوبھارت شہریت کی پیشکش نہیں کررہاورنہ ہماری جان چھوٹ جائے،فواد چوہدری

پاکستان

 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کوبھارت شہریت کی پیشکش نہیں کررہاورنہ ہماری جان چھوٹ جائے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنی حالیہ ٹوئٹس میں ایران میں ہونے والے خودکش حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان کو اپنا گھر درست کرنا چاہیے اور کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ دوسرے ممالک کے خلاف پاکستان کی سرزمین کو استعمال کرے۔مشاہد حسین سید کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ”کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن آفر نہیں کر رہا ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے، کتنا ہاو¿س ان آرڈر کریں نہ آپ نے وزیر خارجہ بننا ہے نہ آپ کی اقدامات سے تسلی ہونی ہے۔ براہ مہربانی آپ سینیٹ کے خرچے پر دوروں سے احتراز کریں، تعجب ہے آپ کو کشمیر پر نمائندگی کا کہا گیا، آپ کی خدمت کا شکریہ“۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے