پلوامہ حملہ؛ پاکستان نے بھارتی الزامات ایک بار پھر مسترد کردیے

پاکستان

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بغیر ثبوت کے پاکستان کو ملوث کرنے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے قیام کے خواہاں ہے ، پلوامہ کے واقعے پر تصدیق کے بغیر پاکستان پر الزام لگانا افسوس ناک ہے، پاکستان بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بریفنگ کا مقصد بھارت کے الزامات پر حقائق سے آگاہ کرنا ہے، بھارت الزامات لگا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے جب کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے