9مئی مقدمات: شاہ محمود ، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں مرکزی رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواستوں پر سماعت کی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب عدالت نے پولیس کی جانب سے 3 مقدمات میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تینوں مقدمات میں ڈسچارج کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔راولپنڈی:نو مئی واقعات کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی ،شیخ رشید کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے