ظلم کی رات کو ختم ہونا ہی ہے،مریم نواز

پاکستان

 

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ظلم کی رات کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال لاہور پہنچیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے چچا اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی تھے۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ابھی ہمیں میڈیکل رپورٹ نہیں ملیں، ڈاکٹرز جو فیصلہ کریں گے اس کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ملاقات سے قبل مریم نواز نے کہا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی کہ نواز شریف کو کارڈیک اسپتال منتقل کیا جائے، نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لانا چاہیے تھا لیکن انہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ظلم کی رات کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے