مقبوضہ کشمیرخودکش حملہ، پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کردیا

پاکستان

پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے پرسخت مذمت کرتے ہوئے الزام کو مسترد کردیا۔دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے پرردعمل میں کہا کہ پلواما خود کش حملے پرگہری تشویش ہے، دنیا کے کسی بھی حصے میں پ±رتشدد کارروائی کی ہمیشہ مذمت کی ہے جب کہ بغیرتحقیقات پاکستان سے تعلق جوڑنے کی بھارتی کوششوں کومسترد کرتے ہیں۔دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق پلوامہ حملے سے متعلق پاکستانی ہائی کمشنرکو بھارتی دفترخارجہ نے طلب کرلیا ہے، جس پرپاکستان کی جانب سے سفارتی سطح پرسخت جوابی موقف دیئے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے