اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کے بل پر کارروائی موخر

پاکستان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل پر کارروائی موخر کردی۔

اپوزیشن نے ججز کی تعداد میں اضافے پر سوالات اٹھاتے ہوئے تمام ہائیکورٹس کے ججز کی تعداد اور زیر التوا کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے یکساں پالیسی اختیار کرنے کی تجویز دی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ریاض فتیانہ کی صدارت میں ہوا جس میں اسلام ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کے بل پر غور کیا گیا۔

کمیٹی رکن نوید قمر نے کہا کہ دیکھا جائے کہ ہائی کورٹس کے ججز کی مقدمات نمٹانے کی شرح کیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ صرف انہی مقدمات کی سماعت ہوتی ہے جو میڈیا میں خبر بنتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دیگر ہائیکورٹس میں ججز کی تعداد اور زیر التوا مقدمات کی تفصیلات کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے۔

پارلیمانی سیکریٹری قانون ملیکہ بخاری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

حکومتی رکن ثنا اللہ مستی خیل نے وزیر قانون کی عدم موجودگی پر احتجاجاً واک آوٹ کیا جس پر چیئرمین نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر آئندہ اجلاس میں موجودگی یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے