قرضوں کی دلدل سے کسی حد تک نکل گئے ہیں، وزیراعظم

پاکستان

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی علاقوں کے لیے صحت کارڈ کا اجراءکرکے ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے اجرائ سے تقریب سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ کے اجراءسے قبائلی عوام کی مدد کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، کچھ حد تک اس مشکل سے نکل گئے ہیں، اگرچہ مکمل تو نہیں نکلے لیکن سر پانی سے باہرآگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب خاندانوں کی سب سے بڑی مشکل علاج معالجہ کرانا ہے، اس بنیادی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف نے ایسی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت ایک خاندان اس ہیلتھ کارڈ سے 7لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کراسکتا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، جس کا سب سے زیادہ احساس تحریک انصاف کو ہے اور اسی وجہ سے میں نے وہاں ملٹری آپریشن کی مخالفت بھی کی تھی۔ قبائلی عوام کے لیے مزید فنڈز جاری کررہے ہیں اور ایک ہیلتھ یونٹ بنانے کا بھی پروگرام ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ملک میں سرمایہ کاری گا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔ سرمایہ کاری سے ملکی دولت میں اضافہ ہوگا جو قرضوں کی واپسی میں مددگار ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے