سعودی ولی عہد فروری کے وسط میں پاکستان آئیں گے

دنیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بڑے وفد کے ہمراہ فروری کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان 14 سے 18 فروری کے درمیان پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے کیے جائیں گے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ خارجہ، تجارت، اطلاعات، حج، ثقافت کے وزرا سمیت 100 سے زائد افراد پر مشتمل وفد ہوگا۔

دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یمن، ایران، افغانستان سمیت متعدد علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے