قطر سعودی تنازع سب کے لیے نقصاندہ ہے، امریکا

دنیا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ عرب ممالک اور قطر کے درمیان طول پکڑتا تنازع مشترکا مقاصد رکھنے والے ممالک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے، ساتھ مل کر کام کرنا ہی طاقت کا ضامن ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ گفتگو قطر کے دارالحکومت دوحا میں قطر کے نائب وزیراعظم اور ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاثم الثانی سے ملاقات کے دوران کہی۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا قطر، اسٹریٹجک پارٹنر شپ مختلف شعبوں میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، امریکا اور قطر افغانستان اور عراق سمیت علاقائی سلامتی کو درپیش دیگر چیلنجز پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

قطر میں امریکی فوجیوں کے لیے دیے گئے ایئر بیس نے داعش کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، مائیک پومپیو نے امریکی ایئر بیس میں توسیع منصوبوں کی دو یادداشتوں پر بھی دستخط کیے، دورہ مشرق وسطیٰ کے اگلے مرحلے میں مائیک پومپیواتوار کی رات سعودی عرب جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے