آسیہ بی بی کی رہائی:یورپی پارلیمنٹ کے صدرکا وزیراعظم سے اظہار تشکر

دنیا

 یورپین پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی نے آسیہ بی بی کی رہائی پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو فون کرکے انکا شکریہ ادا کیا ہے ۔

کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ” میری ابھی وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر آسیہ بی بی کیس کے حوالے سے بات ہوئی ہے ۔

میں نے اس حساس موضوع پر ان کے بہترین تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے ۔” انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ” وہ پاکستان کی ان کوششوں میں بھرپور تعاون کیلئے تیارہیں جو وہ آسیہ بی بی کی اپنی فیملی کے ساتھ باحفاظت نئی زندگی شروع کرنے کے حوالے سے کر رہا ہے”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے