’تھوڑا ساٹرینڈ نہیں،ڈسپلن سیکھ رہا ہوں‘

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں تھوڑا سا ٹرینڈ نہیں ہوں،فورس ڈسپلن آہستہ آہستہ سیکھ رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب ملتان میں پولیس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران آئی جی پنجاب سے ہاتھ ملانا بھول گئے۔

عثمان بزدار سے حوالے سے صحافی نے استفسار کیا کہ ’کیا آپ آئی جی سے سلام لینا بھول گئے تھے ؟یہ بے دھیانی تھی ؟آپ نے دیکھا نہیں یا ضروری نہیں سمجھا؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافی کو جواب دیا کہ اصل میں،وہ میں تھوڑا سا ٹرینڈ نہیں ہوں،فورس ڈسپلن آہستہ آہستہ سیکھ رہا ہوں۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ میرا لیڈر عمران خان میری تعریف کرتا ہے تو لوگوں کو کیوں گلا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے