بھارت کو امن کیلیے پاکستان سے دشمنی ختم کرنی ہوگی، ترجمان پاک فوج

پاکستان

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امن کے لیے بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کو ’اَن فالو‘ (ختم) کرنا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر بھارتی ا?رمی چیف جنرل بپن راوت کے ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں کہ وہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو فالو کرتے ہیں ، بہتر ہے کہ وہ جنرل باجوہ کے علاقائی امن و استحکام اور خوشحالی کے وڑن کو بھی فالو کریں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امن کیلئے بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کو ان فالو کر نا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے