سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ، الیکشن کمیشن کا کل اہم اجلاس

پاکستان

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کےمعاملہ پر الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔
اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہوگا،کمیشن کے چاروں ممبران اورسیکرٹری الیکشن کمیشن شرکت کریں گے، اجلاس میں دیگرپارلیمانی جماعتوں کی مخصوص نشستوں کےحوالےسے درخواستوں کاجائزہ جاری لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کےلاء ونگ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم پرکام شروع کردیا، سنی اتحادکونسل کی قومی اسمبلی میں خواتین اوراقلیتوں کی23مخصوص نشستیں کس تناسب سے تقسیم کی جائیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا لاء ونگ مخصوص نشستوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ کل کمیشن کے سامنے رکھے گا، الیکشن کمیشن الیکشن رپورٹ کاجائزہ لینے کےبعدقومی و صوبائی اسمبلی کی 77 مخصوص نشستیں مختلف پارلیمانی جماعتوں میں تقسیم کافیصلہ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے