میرج ہالز ایسوسی ایشن نے ہڑتال واپس لے لی

پاکستان

کراچی میں میرج ہالز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

جنرل سیکریٹری میرج ہال ایسوسی ایشن خواجہ طارق کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا فیصلہ وزیربلدیات کی یقین دہانی پر واپس لیا ہے۔

خواجہ طارق کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اےکوشادی ہالزسےمتعلق فہرستیں تیارکرنےکی ہدایت کردی گئی، وزیربلدیات نےقانونی، کمرشل شادی ہالزکیخلاف کارروائی نہ کرنےکایقین دلایا۔

سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا ہے کہ ایسے شادی ہالز جنہیں لیگل کیا جاسکتا ہےانہیں بھی نہیں گرایاجائےگا۔

خواجہ طارق کا کہنا ہے کہ غیرقانونی شادی ہالزکیخلاف کارروائی بھی ایک ماہ سے45دن تک مؤخرکرنےکی استدعاکی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پیر سے رہائشوں علاقوں میں شادی ہال توڑنےکا اعلان کیا تھا، جس کے بعد میرج ہال ایسویسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایس بی سی اے 28 جنوری سے شادی ہالز کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں پلاٹس کو کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں کارساز، شاہراہ فیصل، راشد منہاس پر قائم تمام شادی ہالز اور کنٹونمنٹ ایریاز میں تمام سینما گھروں، کمرشل پلازے اور مارکیٹس گرانے کا حکم دیا ہے۔

کراچی کے ضلع شرقی اوروسطی میں50فیصد پلاٹس کو کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ممکنہ کارروائی کے پیش نظرشادی ہال مالکان نے ایس بی سی اے کے مرکزی دفترسوک سینٹر پر احتجاج بھی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے