علی رضا عابدی کے قتل کیس میں پیش رفت

پاکستان

ایم کیوایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کےقتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

علی رضا عابدی کی رہائشگاہ کے باہر تعینات سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس معطل کردیا گیا۔

لائسنس غیر تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز فراہم کرنے پر  معطل کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کمپنی کے لائسنس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

علی رضا عابدی کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 25 دسمبر 2018 کو اُن کی رہائشگاہ کےباہر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے