افغانستان میں فورسز کے آپریشن میں 30 دہشتگرد ہلاک

جنوبی ایشیا دنیا

افغانستان کے مختلف حصوں میں افغان اور اتحادی فورسز کے آپریشن میں 30 دہشتگرد مارے گئے۔

صوبے بلخ میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق افغان اور اتحادی فورسز کی 24گھنٹوں کی کارروائیوں کے دوران طالبان سمیت30 دہشتگرد مارے گئے۔دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں صوبے ننگرہار،کنڑ،ہلمند اور اروزگان میں کی گئیں۔

دوسری جانب صوبے بلخ میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 7 کو یرغمال بنالیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے