جاپان: پاکستانی کمیونٹی پی آئی اے فلائٹس بندش کیخلاف احتجاج کریگی

پاکستان

پاکستانی کمیونٹی نے پی آئی اے کی جاپان کے لیے فلائٹس کی بندش کے خلاف سفارتخانہ پاکستان کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

احتجاج کا مقصد 30 ہزار پاکستانیوں کی آواز حکومت تک پہنچانا ہے۔

جاپان کے شہر تویاما کی معروف سماجی شخصیت ظہیر اشرف چہل کے اعزاز میں جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے اعلان کیا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی آواز حکومت تک پہنچانے کے لیے احتجاج کریں گے۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ ایک یادداشت بھی سفیر پاکستان کو پیش کی جائے گی۔

اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر شیخ ذوالفقار نے جمعے کو ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی۔

سینئر پاکستانی انعام الحق،  قاری علی حسن اور الحاج فواد نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن پچھلے پچاس برسوں سے جاپان آرہی ہے، حکومت اس کے معیار کو بہتر بنائے تاکہ لوگ اس میں زیادہ سے زیادہ سفر کریں۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی جاپان کے صدر نعیم خان نے کہا کہ پی ائی اے پاکستانی شہریوں کی میتیں بلامعاوضہ پاکستان لے کرجاتی ہے جو بڑی خدمت ہے، اسے بند نہیں ہونا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے