’سازشیں ناکام ہونگی، عمران خان اگلی بار بھی وزیراعظم بنیں گے‘

پاکستان

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔

نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب سے میں پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت نہ صرف اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ عمران خان اگلی بار بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نےعوام کو دھوکے میں رکھا، پاکستان کو پہلی بار عمران خان کی صورت میں ایماندار لیڈر ملا ہے جو ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ نیب قوانین میں سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں ترامیم کی جائیں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیرقانون نے ترامیم کے لیے سفارشات ترتیب دے دی ہیں، جس پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے