ابوظبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان، 12 ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان متوقع

جنوبی ایشیا پاکستان

ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید کل اسلام آباد پہنچیں گے،وہ اپنے دورے میں پاکستان کےلئے تقریبا12 ارب ڈالرز کے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یو اے کے پیکیج میں ساڑھے 9 ارب ڈالر کے ادھار تیل کے ساتھ  3 ارب ڈالر کا قرضہ بھی شامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یواے ای آئندہ 3 سالوں میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل فراہم کرے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تیل کی فراہمی کے لیے 1 سال کا معاہدہ ہوگا، بعد میں 2سال کی مزید توسیع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق یواے ای پاکستان کو تیل کے ساتھ سعودی عرب کے برابر مالیاتی پیکیج فراہم کرے گا،3 ارب ڈالر کے اس آسان شرائط کے قرض کی منتقلی کا طریقہ کار طے ہونا باقی ہے۔

یو اے ای سے مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل کرنا تھے،یو اے ای کے ولی عہدکے دورہ کی وجہ سے رقم کی منتقلی میں تاخیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے