ملکی سیاسی صورتحال: ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک، نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ

پاکستان

لاہور: (پاکستان پوسٹ) ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ن لیگ کے بڑوں نے بیٹھک سجا لی۔صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی امور اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔دوسری جانب تحریک انصاف سے براہ راست بات چیت کیلئے ن لیگ نے محمود اچکزئی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔اجلاس میں اپوزیشن اور اتحادیوں سے بالواسطہ بات چیت کو فضول مشق قرار دیا گیا جبکہ ن لیگ نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں سے مذاکرات براہ راست کرنے پر اصرار کیا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے