شہباز شریف کی درخواست ضمانت، نیب نے بینچ تبدیلی کے لیے درخواست دائر کردی

پاکستان

 

نیب نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والے بینچ کی تبدیلی کے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔نیب نے شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کی تبدیلی کے لیے درخواست دائر کردی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کی درخواست پر وہی بنچ سماعت کرے جو پہلے سماعت کرچکا ہے۔نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں بنچ سماعت کر رہا ہے جب کہ اس سے پہلے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی لہذا وہی بنچ سماعت کرے جو پہلے سماعت کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے