یوکرین کی روس کے علاقے بلگورود پر شیلنگ سے 5 افراد ہلاک

دنیا

کیف : (پاکستان پوسٹ ) یوکرینی فوج کی جانب سے روس کے علاقے بلگورود پر شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق یوکرینی فوج نے کلسٹر بموں سے حملے کیے جس سے ایک خاتون اور 4 مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 6 بچوں سمیت 37 افراد زخمی ہوئے۔روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی شیلنگ میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حملے سے دو کثیرالمنزلہ عمارت کی چھتوں میں سوراخ ہوگئے ہیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔رپورٹ کے مطابق تیز دھار دھاتی اشیا لگنے سے 9 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ایک اور قصبے پر حملے سے دو گھروں، ایک گاڑی اور گیراج کو آگ لگ گئی۔روسی حکام کا کہناہے کہ کرسک، بریانسک اوربلگورود میں روس کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے