روس میں صدارتی انتخابات کا آخری روز، مجموعی ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زیادہ ہونے کی توقع

دنیا

روس میں صدارتی انتخابات کیلئے تیسرے اور آخری روز ووٹنگ کا عمل جاری رہا، مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

روسی الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کیلئے چار امیدوار مدمقابل ہیں، صدر پیوٹن کے جیتنے کے واضح امکانات ہیں، گزشتہ شام تک نصف سے زیادہ روسی ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا، ووٹنگ کا عمل ختم ہونے تک ٹرن آؤٹ 58.1 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آخری روز ولادیمیر پیوٹن اور کریملن حکومت کے ناقدین کی جانب سے مظاہروں کی کال دی گئی، مظاہرین کی جانب سے احتجاجی طور پر پولنگ سٹیشز پر حملے کئے گئے۔

غیر حتمی نتائج کا اعلان آج رات دیر گئے متوقع ہے، نتائج کی تصدیق مرکزی الیکشن کمیشن 28 مارچ تک کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے