سشما سوراج نے23 پاسپورٹس گمشدہ قرار دیدیئے

جنوبی ایشیا

بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن میں 23 بھارتیوں کے گُم ہوجانے والے پاسپورٹس کو گمشدہ قرار دے دیا۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے مطابق پاسپورٹس کے کسی بھی قسم کے ممکنہ غلط استعمال سے بچاؤ کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن میں گم ہونے والے 23 بھارتیوں کے پاسپورٹس کو ڈیٹا بیس میں گم شدہ رجسٹر کر دیا گیا ہے۔

جن بھارتیوں کے پاسپورٹ گم ہوئے وہ سکھ تھے اور انہوں نے کرتارپور جانے کے لیے گزشتہ سال نومبر میں ویزہ درخواستوں کے ساتھ اپنے پاسپورٹ پاکستان ہائی کمیشن میں دیئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے