بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی

جنوبی ایشیا

 

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے سری نگر میں اس کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت قومی سلامتی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جماعت اسلامی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے کہا کہ جماعت اسلامی عسکریت پسند تنظیموں سے رابطے میں ہے اور بھارت میں انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔بھارتی محکمہ داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی بھارت مخالف اور تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور لوگوں کو ملک کے خلاف نفرت پر اکسا رہی ہے۔بھارتی محکمہ داخلہ نے کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے علیحدگی کا پرچار کرتی ہے اور اس کے لیے جدوجہد کرنے والی دہشتگرد و علیحدگی پسند تنظیموں کی مدد کرتی ہے۔ اگر اس پر فوری طور پر پابندی نہ لگائی گئی تو خدشہ ہے کہ وہ بھارت کو توڑ کر ایک اسلامی ریاست قائم کرنے کی اپنی کوششوں کو تیز کردے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے